وزیراعلیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے پر زور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ ، اعلیٰ حکام کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ، انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہموجود تھے ۔وزیر اعلی سندھ کو بلدیہ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس کے دورے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلدیہ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس کے ایم سی 1.5 ارب روپے کی لگے سے تعمیر کروارہا ہے ۔بلدیہ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ، فٹبال، فٹ سول سمیت مختلف کھیلوں کے گراؤنڈ ہوں گے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ نے بلدیہ میں امراض کلب کے اسپتال کا بھی دورہ کیا اورمریضوں کی خیریت بھی دریافت کی۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے بلدیہ ٹاؤن کے بعد پٹی مبارک ولیج کا دورہ کیا اور سڑک کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔