نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح

نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر02 ، سیکٹر فائیو اے ٹو نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کیا۔

 افتتاحی تقریب میں چیئرمین یونین کونسل احمر خان، مختلف یونین کمیٹیزکے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹاؤن افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ اس سیکٹر کی تقریباً 100 گلیاں اب تک تیار کی جا چکی ہیں، جس سے علاقے کی آمدورفت میں آسانی ہوئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹاؤن کے محدود وسائل کو ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ صرف عوامی فلاح پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا تعصب کو آڑے نہیں آنے دیا جا رہا۔ چیئرمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کی سطح پر مکمل اختیارات منتقل کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں