تیزرفتار ٹریلر الٹ گیا،ڈرائیورزخمی

تیزرفتار ٹریلر الٹ گیا،ڈرائیورزخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا لال مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہوکر الٹ گیا ٹریلر اُلٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔۔۔

 زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ عمران کے نام سے ہوئی دوسری جانب الٹنے والے ٹریلر کو ہیوی کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا۔مزید برآں بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوارشخص جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں