نوبیاہتا دلہن پرجنسی تشدد وقتل کے ملزمان کی ضمانت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے نوبیاہتا دلہن کو جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے کے کیس میں دو ملزمان موہن اور مصری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
استغاثہ کے مطابق مقتولہ شانتی کو اس کے شوہر اشوک نے شادی کے بعد مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ مقتولہ تقریباً 20 دن تک کوما میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔