نئی نسل کے مستقبل کی بقا کیلئے اقدامات کئے جائیں، اسلم فاروقی
کراچی(این این آئی)محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ نئی نسل کے مستقبل کی بقا کے لیے اقدامات کئے جائیں ان کے لیے معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ریاست اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لائنز ایریا میں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہوتی ہے اور کسی بھی ریاست کے تابناک مستقبل کا دارومدار اس کی نوجوان نسل ہی پر ہوتا ہے نوجوانوں نے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ،اگر نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ نہ رہا تو پورے معاشرے کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔