خواتین اساتذہ اور طالبات سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین اساتذہ اور طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں کھارادر کے علاقے سے گرفتار ملزم آدم کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ متاثرہ اسکول ٹیچر کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ملزم لیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی اور کپٹرے کی دکان پر ملازمت کرتا ہے ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کھارادر کی گلیوں میں اسکول کی طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا ہے ملزم صبح اور دوپہر کے اوقات میں موٹر سائیکل پر نکلتا تھا اسکول جانے اور واپس آنے والے طالبات،ٹیچرز کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا،تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔