لاڑکانہ :قتل کے 3 مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

لاڑکانہ :قتل کے 3 مجرموں  کو عمر قید، جرمانے کی سزا

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ کے تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالحق منگریو کی عدالت میں گاؤں حاجی مشوری میں قتل ہونے والے عبدالحمید مشوری کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔

 جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 مجرموں رجب مشوری، یاسین عرف بلو مشوری اور ارشاد جونیجو کو عمر قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جرم ثابت نہ ہونے پر ایک ملزم نثار سوہو کو بری کردیا گیا۔ ملزموں 7 اکتوبر 2018 کو زمین کے پانی کے معاملے پر حملہ کرکے دیہاتی عبدالحمید مشوری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالمجید مشوری کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ پر درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں