ضلعی انسانی حقوق کمیٹیوں کے ارکان کے لیے جامع تربیتی ورکشاپ

ضلعی انسانی حقوق کمیٹیوں کے ارکان کے لیے جامع تربیتی ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ انسانی حقوق، حکومتِ سندھ نے ضلعی انسانی حقوق کمیٹیوں کے ارکان کے لیے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

ضلعی انسانی حقوق کمیٹیاں سندھ کے تمام 30 اضلاع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔ کمیٹیوں میں ریونیو، سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہیں، ورکشاپ میں تمام اضلاع کے ارکان کی شرکت جس کا مقصد ان کی صلاحیتوں میں اضافہ، اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا اور انسانی حقوق سے متعلق قوانین اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق نے ضلعی سطح پر انسانی حقوق کے نظام کی اہمیت اور عوامی مسائل کے فوری حل میں اداروں کے کردار کو اجاگر کیا۔ شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق اور عالمی اعلامیہ برائے انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس کی قومی و صوبائی پالیسیوں میں اہمیت بیان کی گئی۔ خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین اور مزدوروں کے حقوق پر بھی خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں