لیاقت آباد میں دو مارکیٹیں سربمہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع میں اتشزدگی کی روک تھام کے انتظامات نہ کر نے والی مارکیٹوں کے خلاف مہم جاری۔
بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سارا خان نے کارروائی کرتے ہوئے فائر سیفٹی قوانین پر عمل کرنے پر دو مارکیٹیں ۔فردوس شاپنگ اور نیرنگ شاپنگ سینٹر سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کمشنر کراچی کو پیش کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا کہ دونوں سنٹرز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں کیے گئے تھے کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ مہم جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ تمام عمارتوں اور مارکیٹوں میں مطلوبہ فائر سیفٹی اقدامات کئے گئے ہوں ۔اور آگ سے بچاؤ کے آلات ہوں۔