میئر نے صنعتی فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح کر دیا

میئر نے صنعتی فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح کر دیا

ای بی ایم کا پائیدار اقدام ، پلاسٹک فضلہ جدیدانفرااسٹرکچر میں تبدیل

کراچی(سٹی ڈیسک)میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم)کی جانب سے تیار کردہ ایک نئی سڑک کا افتتاح کیا جو پلاسٹک کی صورت میں موجود صنعتی فَضلے کی ری سائیکلنگ سے تعمیر کی گئی ۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی کراچی مینوفیکچرنگ کی سہولت کے نزدیک واقع یہ سڑک ، دیگر سڑکوں اور صنعتی اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بناتی ہے ۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے اس اقدام میں پلاسٹک کے کم لاگت والے فضلے کو لینڈ فل سے ہٹا کر پائیدار انفرااسٹرکچر میں تبدیل کیا گیا، یہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی ترقی میں ری سائیکل کردہ مواد کو شامل کرنے کے لیے ایک قابلِ توسیع ماڈل بھی فراہم کرتا ہے۔

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشاہ زین منیر نے کہا کہ گزشتہ55 برس سے جدت ہمارے ادارے کی بنیاد رہی ہے ۔ یہ اقدام ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم فَضلے کو گردشی حل کے ذریعے طویل مدتی قدر میں تبدیل کریں۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ وہ عملی جدت ہے جس کی کراچی کو ضرورت ہے ،یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ نجی شعبہ ایسے اقدامات کے ساتھ آگے آ رہا ہے جو حقیقی اور قابلِ پیمائش اثر پیدا کرتے ہیں۔یہ منصوبہ کاسنسیپٹ لوپ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ، یہ اقدام پاکستان کے شہری انفراسٹرکچر کے منظرنامے میں ایسے حل کو وسعت دینے کی صلاحیت کا اشارہ دیتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں