ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے مفاہمت

ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے مفاہمت

سروس کا مقصد خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ،شرجیل میمنمنصوبہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے کی کڑی ،سینئروزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے سلسلے میں سندھ گورنمنٹ آفیسرز کلب کراچی میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جہاں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر سرپرستی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ تقریب میں معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، نجی شعبے کے نمائندگان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنک ای وی ٹیکسی سروس کا مقصد خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، اور یہ منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جب بھی گاڑیوں کی خریداری کی بات آتی ہے تو حکومت سندھ کی ترجیح ای وی گاڑیاں ہوتی ہیں، جبکہ مختلف ممالک سے ای وی گاڑیاں پاکستان آ رہی ہیں اور عوام بھی انہیں ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ای وی گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کی خواہش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں