انسداد پولیو مہم جاری

انسداد پولیو مہم جاری

کراچی(این این آئی)نیو کراچی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر عبدالجبار مہر نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-B میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا دورہ کیا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی بھی کی۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ اسٹاف افسر محمد علی بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں