پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کو دشمن سمجھتی ہے، مرتضیٰ جتوئی

پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کو دشمن سمجھتی ہے، مرتضیٰ جتوئی

مخالف سے بات کرنا بھی جرم بن گیا، اچھوت سمجھا جاتا، ایسا نہیں ہونا چاہےالیکشن شفاف ہوتے تو پی پی کو اصل صورتحال کا اندازہ ہو جاتا،سربراہ این پی پی

محراب پور (نمائندہ دنیا) سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ایران امریکا تکرار میں پاکستان کا کردار قابل تعریف رہاہے ، ایران میں جنگ کی وجہ سے مہنگائی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ۔ این پی پی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ،ایران امریکا مذاکرات کے دوران صدر آصف علی زرداری موجود نہیں تھے ، وہ اس میں کیوں شریک نہیں ہوئے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کی کوئی باضابطہ حیثیت نہیں ہے، ہمارے دور میں سیاسی مخالفین آپس میں ملاقات کرتے تھے لیکن اب پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کو ذاتی دشمن سمجھتی ہے، مخالف سے بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے اور اسے اچھوت سمجھا جاتا ہے جو ایک غلط روش ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور امیر بخش بھٹو کے درمیان نئی قربت پیدا ہوئی ہے ، اب دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے، لاڑکانہ کی سیاست میں امیر بخش بھٹو کے تقریباً 15 سے 16 ہزار ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں ،لاڑکانہ کی سیاست میں پیپلز پارٹی کے لئے حالات زیادہ بہتر نہیں ہیں اور دیگر جماعتیں بھی موجود ہیں ، اگر گزشتہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوتے تو پیپلز پارٹی کو اصل صورتحال کا اندازہ ہو جاتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں