کورنگی میں فیکٹری اسٹاف سے ساڑھے 16لاکھ کی ڈکیتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔
کورنگی عوامی کالونی میں فیکٹری اسٹاف سے 16 لاکھ 50 ہزار روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ملزمان رقم کے ساتھ اسلحہ بھی لے گئے مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔