گورنر سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کر رہے تھے ۔ملاقات میں صحافتی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیمرا کمپلینٹ کونسل کی کراچی میں شاخ کے قیام، صحافیوں کی صحت اور تنخواہوں سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں