نئے تعینات اور سبکدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں ہائی ٹی کااہتمام

 نئے تعینات اور سبکدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں ہائی ٹی کااہتمام

کراچی(طلحہ ہاشمی)ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز لائژن آفس کراچی محمد عرفان سومرو کی جانب سے کراچی میں تعینات آنے والے اور سبکدوش ہونے والے قونصل جنرلز کے اعزاز میں کراچی میں ایک پروقار ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر محمد عرفان سومرو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ہائی ٹی کے دوران شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور مختلف ممالک کے درمیان تعلقات، تجارتی مواقع اور ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔تقریب سے فرانس کے قونصل جنرل الیکسس شاٹانسکی نے تقریب سے الوادعی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خدمات سرانجام دے کر بہت خوشی ہوئی ہے ، پاکستان اس وقت خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان اور چینی وزرا خارجہ رابطہ میں رہے ہیں چین پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، قونصل جنرلز، سرکاری شخصیات، سماجی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں