شہداد پور میں دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

شہداد پور میں دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

کرشن چند دکان بند کرکے گھرآرہا تھا، باقر شاہ کے قریب رہزنوں نے گھیرلیاٹھل میں خاتون ٹیچر کوہراساں کرنے والا، نوڈیرو میں 5جرائم پیشہ عناصر گرفتار

شہداد پور، اندرون سندھ (نمائندگان) شہدادپور کے تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ، جبکہ ٹھل اور نوڈیرو میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنیوالے سمیت 6 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ شہدادپور کا تاجر کرشن چند رکن برڑا سے اپنی دکان بند کر کے اپنے گھرشہدادپور آرہا تھا کہ باقر شاہ کے قریب دو مسلح رہزنوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس کی محنت کی کمائی ڈیڑھ لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، تاجر اتحاد کے صدر عامر بھٹی، عبداللہ پنہورودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موٹڑ سائیکل واپس دلوائی جائے ۔ ادھر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں نجی اسکول کی خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر دوستی کے لیے ہراساں کرنے والے درزی شاہد گولو کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی، خاتون ٹیچر نے الزام عائد کیا کہ ملزم کافی عرصے سے انہیں ہراساں کر رہا تھا۔ ادھر نوڈیرو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی، وقار عرف پپو کھوکھر، امتیاز، عاصم عرف آصف پٹھان، راحب چنہ، منور عرف راجا شیخ کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں