منشیات فروش خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

منشیات فروش خاتون  سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی)ڈیفنس پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، خاتون ملزمہ سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت کریک روڈ کے علاقے میں ایک مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی،تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 110 گرام (آئس)برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت کنزہ سلمان اور محمد شہریار کے نام سے ہوئی ۔برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا ہے ۔ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں