مریدکے ،چونیاں :ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق

مریدکے ،چونیاں :ٹریفک  حادثات،2افراد جاں بحق

مریدکے ،قصور،الہ آباد، تلونڈی(نمائندگان دنیا، نامہ نگار)مریدکے اورچونیاں میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ،7زخمی ہوگئے ۔

جلال ٹاؤن کے قریب منی ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 8افراد شدید زخمی ہوئے ، جن میں سے ایک خاتون ناہید عباس ہسپتال منتقلی کے بعد دم توڑ گئی۔ادھر برادرز شوگر ملز چونیاں کے قریب مرغیوں سے بھرے منی ٹرک اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ ٹرک ڈرائیورثاقب ولد محمد بوٹا جان کی بازی ہارگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں