میرپور خاص میں 40ٹن ذخیرہ گندم برآمد، چکی سیل کردی گئی

میرپور خاص میں 40ٹن ذخیرہ گندم برآمد، چکی سیل کردی گئی

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ایک نجی آٹا چکی پر چھاپہ مار کر تقریباً 800 بوریاں گندم (ہر بوری 50 کلوگرام) یعنی مجموعی طور پر 40 ٹن گندم ذخیرہ شدہ گندم برآمد کرلی۔۔۔

وہاں موجود فوڈ انسپکٹر کے مطابق مذکورہ آٹا چکی محکمہ خوراک میں رجسٹرڈ نہیں ہے مزید بتایا گیا کہ وہاں موجود گندم کا ذخیرہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی (ہوڈنگ) کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس کے بعد محکمہ خوراک کے نمائندوں کی موجودگی میں آٹا چکی کو سیل کر دیا گیا جبکہ محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں