میرپور خاص:ضلع کونسل کا79کروڑ 60لاکھ کابجٹ متفقہ منظور

میرپور خاص:ضلع کونسل کا79کروڑ 60لاکھ کابجٹ متفقہ منظور

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 44کروڑ 62لاکھ مختص، 49ہزار روپے کی بچت ظاہر

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ضلع کونسل میرپورخاص کے اجلاس میں چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے نئے مالی سال کا 79 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار 400 روپے کا بجٹ پیش کیا جسے متفقہ منظور کر لیا گیا۔ مجموعی آمدن 79 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار 400 اور اخراجات کا تخمینہ 79 کروڑ 50 لاکھ 22 ہزار 100 روپے لگایا گیا، 49 ہزار 300 روپے کی بچت دکھائی گئی۔ بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی فنڈز سے 31 کروڑ 38 لاکھ روپے کی بچت بھی شامل کی گئی، اسکے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے سالانہ او زی ٹی (OZT) شیئر کی مد میں 45 کروڑ 98 لاکھ 76 ہزار روپے وصول ہونے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا۔ بجٹ کے مطابق ضلع کونسل کے 364 ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 13 کروڑ 8 لاکھ 45 ہزار روپے 261 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے 14 کروڑ 95 لاکھ روپے کانٹیجنسی اخراجات کے لیے 4 کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار روپے لازمی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 44 کروڑ 62 لاکھ 87 ہزار روپے ، مخصوص اخراجات کیلئے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے گرانٹ اِن ایڈ کیلئے 56 لاکھ 50 ہزار روپے اور ملازمین کے بچوں کی اسکالرشپس کیلئے 4 لاکھ روپے رکھے گئے ۔ مالیاتی کمیٹی نے سفارش کی کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں سندھ حکومت او زی ٹی شیئر میں اضافہ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں