بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔۔

۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے سولجر بازار گارڈن ایسٹ میں رہائش پذیر کپڑے کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر آرام باغ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالرشید عرف راشی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں