475مستحقین میں الیکٹرک وہیل چیئرزودیگر آلات تقسیم

475مستحقین میں الیکٹرک وہیل چیئرزودیگر آلات تقسیم

ایچ ایچ آر ڈی اور حکومتِ سندھ کا مشترکہ اقدام، سماجی و سرکاری شخصیات کی شرکتمعذور افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کیلئے مساوی مواقع فراہم کرنے کا اعادہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی)نے حکومتِ سندھ کے تعاون سے کراچی انسٹیٹوٹ آف نیورولوجیکل ڈزیزز اینڈ ری ہبیلی ٹیشن میں معذور افراد کیلئے معاون آلات کی تقسیم کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کے دوران مجموعی طور پر 475 معذور افراد میں ان کی ضروریات کے مطابق الیکٹرک وہیل چیئرز، وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز، خصوصی میڈیکل بیڈ، آلاتِ سماعت، واکرز، لیپ ٹاپس اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امداد حسین صدیقی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن و ڈائریکٹر کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر جسٹس یونٹ محتسب سندھ تھے ۔ دیگر معزز مہمانان میں فرمان علی تنواری ریجنل ڈائریکٹر، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز، ڈاکٹر رتنا دیوان ڈپٹی ڈائریکٹر، سندھ پرسنز ود ڈس ایبلٹیز پروٹیکشن اتھارٹی، حسن نواز اسسٹنٹ کلکٹر آف کسٹمز، ساجد علی چدھڑ ڈائریکٹر آپریشنز، ڈاکٹر عامر حسین ڈائریکٹر سپورٹ سروسز KINDR، علی محمد پٹھان ریجنل منیجر سندھ، عدیل چودھری ریجنل مینیجر کراچی ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ، پاکستان سمیت دیگر معزز شخصیات، مختلف اداروں کے نمائندگان، سماجی کارکنان، والدین اور بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معذور افراد کی بحالی، بااختیار بنانے اور انہیں تعلیم، روزگار، صحت اور سماجی زندگی میں مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معذوری کسی فرد کی صلاحیتوں کی کمی نہیں بلکہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر فرد کیلئے یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں