خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم آباد 3 نمبر میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل ناظم آباد تین نمبر میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، خاتون ہجوم سے بچنے کیلئے چائے کے ہوٹل میں گئی اور کرسی اٹھا کر اپنا بچاؤ کرتی رہی۔پولیس کے مطابق واقعہ میوزک اکیڈمی میں پیش آیا۔