بلاجواز اسکول فیسوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ، شمسہ مہ جبین

بلاجواز اسکول فیسوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ، شمسہ مہ جبین

کراچی (این این آئی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ والدین پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایسے میں نجی اسکولوں کی جانب سے بلاجواز فیسوں میں اضافہ اور مختلف مدات میں غیر قانونی رقوم کی وصولی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے من مانی فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، اسے منافع بخش کاروبار بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں