گورنر ہائوس میں عطیہ خون اور صحت عامہ مہم کا افتتاح

گورنر ہائوس میں عطیہ خون اور  صحت عامہ مہم کا افتتاح

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس کراچی میں ’’ملک گیر عطیہ خون اور صحت عامہ مہم 2026 ‘‘ کا افتتاح کر دیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ خون کا عطیہ کسی انسان کو نئی زندگی دے سکتا ہے ، اس لیے رضاکارانہ خون عطیہ کرنا عظیم انسانی خدمت ہے ۔صحت مند قوم ہی مضبوط معیشت، خوشحال معاشرے اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے جبکہ احتیاط، آگاہی اور بروقت تشخیص صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہپاٹائٹس بی اور سی جیسے خطرناک امراض کی روک تھام کے لیے عوامی شعور، بروقت اسکریننگ اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں