پولیس کارروائی میں5کلوسے زائد چرس،160گرام آئس برآمد

پولیس کارروائی میں5کلوسے زائد چرس،160گرام آئس برآمد

کراچی (اے پی پی)سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مشرف کالونی پہاڑی سے 2مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلو 200گرام چرس،160گرام آئس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

اتوار کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان عرف حاجی ولد عبدالرحمان اور رضوان ولد جان محمد شامل ہیں۔گرفتارملزمان موٹر سائیکل پر منشیات ڈلیوری کیلئے مزکورہ مقام پر پہنچے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان منشیات فروشی سمیت ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں