لاڑکانہ:فرائض میں غفلت، عوامی شکایات پر 7 پولیس افسرو اہلکاربرطرف
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے لاڑکانہ پولیس میں اندرونی احتساب کا عمل جاری رکھتے ہوئے۔۔۔
146 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات پر 7 پولیس افسران و اہلکاران کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، جن میں سابق ایس ایچ اوز سب انسپکٹر علی گوہر جویو، سب انسپکٹر علی بخش جلبانی، سب انسپکٹر آصف علی تنیو، اے ایس آئی ضمیر حسین ڈہر، پولیس کانسٹیبل ایاز علی، پولیس کانسٹیبل مصحب علی اور نائب قاصد ضمیر حسین چانڈیو شامل ہیں جبکہ دیگر 139 پولیس افسران و اہلکاروں کو سینچوئر، فارفیوچر اور وارننگ دیدی گئی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر سخت کارروائیاں کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments