انجمن اخبارفروشاں کا اخبار مارکیٹ کے معاملات پراجلاس

انجمن اخبارفروشاں کا اخبار مارکیٹ کے معاملات پراجلاس

میئرسے اخبار مارکیٹ کے واجبات کے چالان جاری کرنے کے احکامات کی اپیل اخبارات مالکان ، سی پی این ای، اے پی این ایس اور صحافی تنظیموں سے رابطے کافیصلہ

کراچی (سٹی ڈیسک )مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون کے ہوا ۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چودھری نذیر، ناصر نثار ، مشتاق میمن، خرم مشتاق نیوز پیپر ایجنٹ صدیق بابر ،محمد رضوان، آصف گلستان، محمد قیس ،عبدالرشید،  محمد عمر،عیسی بابر، محمد زبیر ، اقبال صوفی، اسلم پاریکھ، عمران بنٹی ڈپو عہدیداران اورنگی ٹاؤن ڈپو سے محمد ثاقب ، صدر ڈپو سے محمد شاہد، محمد خالد نے شرکت کی اور اخبار مارکیٹ کے معاملات پر غور کیا گیا ۔مرکزی قائدین نے کہا کہ کراچی اخبار مارکیٹ سندھ گورنمنٹ نے تعمیر کروا کر اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود اور اخبارات کی ترسیل کے لئے مرکزی اخبار فروشاں کراچی کے حوالے کیا۔ اخبار مارکیٹ کے بقایا واجبات کے چالان کے سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ سے 2024 ء سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں میئر کراچی سے بھی ملاقات کی ۔ میئر کراچی کے حکم پر فروری 2025 ء میں تحریری درخواست جمع کروائی لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور کچھ غیر متعلقہ  افراد اخبار مارکیٹ کا جائزہ لینے کے لئے کوشاں ہیں جس پر اخبار فروشوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اجلاس نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے اپیل کی کہ اخبار مارکیٹ کے واجبات کے چالان جاری کرنے کے احکامات صادر فرما ئیں، اس سلسلے میں تمام مالکان اخبارات ، سی پی این ای، اے پی این ایس اور تمام صحافی تنظیموں سے رابطہ کرنے اور مجلس عاملہ کا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...