میرپورخاص:محکمہ خوراک گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

میرپورخاص:محکمہ خوراک گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

35ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف، تاہم صرف 45.5 میٹرک ٹن ہی خرید سکا افسران نے خفت مٹانے ، کارکردگی دکھانے کیلئے آٹا چکیوں پر چھاپے مارنا شروع کردیے

میرپورخاص (بیورورپورٹ ) میرپورخاص میں محکمہ خوراک گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام،محکمے کے افسران متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر آٹا چکی مالکان کے نجی گوداموں پر نظریں جما کر بیٹھ گئے ، اب تک 3نجی گوداموں سے ہزاروں من گندم سرکاری گوداموں پر منتقل کر چکے تاہم نتیجہ صفر رہا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک میرپورخاص مالی سال 2026 کے دوران گندم خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع کو 35 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم محکمہ صرف 45.5 میٹرک ٹن گندم ہی خرید سکا ہے جو مجموعی ہدف کا تقریباً 0.13 فیصد بنتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے کے برابر رہنے کی بڑی وجوہات میں اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت خریداری کے عمل میں تاخیر اور کسانوں کی جانب سے نجی خریداروں کو ترجیح دینا شامل ہے ۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ اسسٹنٹ کمشنر و دیگر سرکاری اداروں کے افسران نے اپنی خفت مٹانے اور کارکردگی دکھانے کے لیے شہر کی آٹا چکی مالکان کے نجی گوداموں پر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں اور جہاں چکی مالکان نے اپنی ضرورت کے مطابق دو سو سے تین سو کٹے گندم ذخیرہ کر رکھے تھے انہیں ٹرکوں میں لوڈ کرکے سرکاری گوداموں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ چند دنوں کے دوران 3آٹا چکیوں سے ہزاروں گندم کے کٹے اٹھائے گئے ،جس پرآٹا چکی مالکان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے چکی ایسوسی ایشن نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...