لاڑکانہ:جشن آزادی کی خوشی میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی ریلیاں

لاڑکانہ:جشن آزادی کی خوشی میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی ریلیاں

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں جشنِ آزادی کی خوشی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔۔

، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ایمپائر ٹاؤن آفس سے ریلی نکالی گئی، جو شہر کی مختلف سڑکوں اور راستوں کا گشت کرتے ہوئے جناح باغ چوک پہنچی، دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور ایلیمنٹری کالج کی طرف سے بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اساتذہ، طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، محافظ پاکستان امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے مرکزی چیئرمین محمد یوسف شیخ اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں اساتذہ، طلبہ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...