شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مزید شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
مرکزی شاہراہوں کو سولر لائٹس پر منتقل کرنے کی کامیابی کے بعد مزید شاہراہوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شاہراہِ سعدی پر اسٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے ، آنے والے دنوں میں شہر کی مزید شاہراہوں پر بھی سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے نشتر روڈ،گارڈن چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جو لیاری ایکسپریس وے کو گارڈن روڈ اور نشتر روڈ سے ایک تیز رفتار ٹریفک کوریڈور کے ذریعے منسلک کرے گا، منصوبے کا مقصد اس اہم مقام پر طویل عرصے سے جاری ٹریفک کی مشکلات کا خاتمہ، اولڈ سٹی ایریا اور اہم تجارتی مراکز تک رسائی کو بہتر بنانا اور شہریوں، تاجروں اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کے لیے ٹریفک کی روانی کو مزید ہموار، تیز اور مؤثر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments