حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،منعم ظفر خان

حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،منعم ظفر خان

لٹر پٹرول پر 130روپے بھتہ ٹیکس وصول ،آئی پی پیز کو اربوں دیے جا رہےہڑتال میں گرفتار کارکنان کادھرنا گاہ پہنچنے پر پرجوش استقبال،نعرے بازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا جمعہ کو20ویں دن بھی جاری رہا۔دھرنا گاہ میں خواتین یوتھ بیٹھک منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے خواتین یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خواتین یوتھ بیٹھک کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر 25 کروڑ عوام جن حالات سے گزر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، عوام کے ٹیکسوں سے آئی پی پیز کو اربوں روپے اس بجلی کے دیے جاتے ہیں جو بنائی ہی نہیں گئی، فی لٹر پٹرول پر 130روپے بھتہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم نے بھی خطاب کیا، جے آئی یوتھ ویمن ونگ کراچی کی صدر زمرہ وسیم نے خواتین کا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔علاوہ ازیں ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے کارکنان رہائی کے بعد دھرنا گاہ پہنچے جہاں منعم ظفر خان سمیت دیگر رہنماؤں اور شرکاء نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور فضاء تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ، پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو، پٹرول سستا کرو، جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا، دھرنا ہوگا، کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...