نجی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران نومولود گلے پر زخم سے جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محمود آباد میں نجی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ورثاء کے مطابق ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔
نومولود کے تایا اشرف کے مطابق چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، امین بس ڈرائیور ہے اور 5 بچوں کا باپ ہے ، ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بچے کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے ، اسپتال کے عملے نے ڈلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے ، بعد میں دیکھا تو بچے کی گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔تایا نے کہا کہ ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ زیرِ بحث مریضہ حاملہ نہیں تھیں، بچے کی پیدائش نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments