بچے کے دل میں پیوست گولی نکالنے کاکامیاب آپریشن

بچے کے دل میں پیوست گولی نکالنے کاکامیاب آپریشن

ادارہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے 2 گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکالیپروفیسر طاہر صغیر کاکامیابی پر سرجیکل اور معاون طبی ٹیم کو خراجِ تحسین

کراچی(سٹی ڈیسک)قو می ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی کے ماہرین نے ایک انتہائی پیچیدہ اور جان بچانے والی قلبی سرجری کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ بچے کی جان بچا لی، جس کے دل میں گولی پیوست تھی اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔بچہ خضدار شہر میں حادثاتی گولی لگنے کے واقعے میں زخمی ہواتھا۔بچے کواین آئی سی وی ڈی کراچی کے شعبہ اطفال ایمرجنسی پہنچایا گیا، صورتحال کی انتہائی سنگینی اور بچے کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر اسے چند ہی منٹوں میں ہنگامی آپریشن کے لیے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا۔یہ انتہائی پیچیدہ اور حساس قلبی سرجری ماہر پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں انجام دی گئی، جبکہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن ڈاکٹر سعد بدر بھی سرجیکل ٹیم میں شامل تھے۔

کثیر شعبہ جاتی طبی ٹیم میں پیڈیاٹرک انٹروینشنلسٹ ڈاکٹر عبد الستار شیخ اور ماہرِ بے ہوشی پروفیسر امین خواجہ سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے نے بھی اہم کردار ادا کیا۔تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس نہایت پیچیدہ سرجری کے دوران بچے کے دل سے گولی کامیابی کے ساتھ نکال دی گئی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے اس غیر معمولی اور جان بچانے والے آپریشن کی کامیابی پر سرجیکل اور معاون طبی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت فیصلہ سازی اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...