فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے پر متعدد پٹرول پمپس سربمہر

فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے  پر متعدد پٹرول پمپس سربمہر

کراچی (این این آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انفورسمنٹ نے جناح ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد پٹرول پمپس کو حفاظتی اقدامات مکمل نہ ہونے پر سربمہر کردیا۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائر سیفٹی انتظامات میں غفلت برتنے والے دکانوں اور ہوٹلز کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق متعلقہ املاک کے مالکان کو انتظامات مکمل کرنے اور جاری کردہ نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...