گورنر کی چینی قونصلیٹ آمد، باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

گورنر کی چینی قونصلیٹ آمد، باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

مذاکرات اور سفارت کاری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں،نہال ہاشمیقونصل جنرل فینگ ڈیہنگ کی امن کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا اہم دورہ کیا، جہاں چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ اور قونصلیٹ کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ایک لازوال مثال ہے ۔ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔

عالمی امن پر بات کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ جنگ اور کشیدگی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں، بلکہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے ، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والا مکہ معاہدہ امن و استحکام کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا واضح مظہر ہے ۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی بھرپور تعریف کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...