میئر کا بارش کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

میئر کا بارش کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

کراچی(اے پی پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میئر کراچی کی جانب سے بارش کے دنوں تک محکمہ میونسپل سروسز اور انجینئرنگ کے عملے کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ شہر کے مرکزی مقامات اور نالوں پر پانی کی نکاسی کے لیے پمپس اور پمپس اسٹیشنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ قلندریہ، زہری ہاس، حب ریور روڈ اور دیگر مقامات پر عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشناور سالڈ ویسٹ کا عملہ بھی فیلڈ میں موجود رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...