سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

  سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

کراچی(این این آئی)کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ہتھنی ایک روز اچانک زمین پر گر گئی جسے اٹھانے کے لیے کرین کی مدد لی گئی۔

سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق مدھوبالا کی دائیں پچھلی ران پر سوجن ہے جس کے باعث وہ دائیں پچھلی ٹانگ استعمال نہیں کرپارہی، مدھوبالا کے پاں میں ماضی میں بھی انفیکشن اور پھوڑے کا مسئلہ سامنے آچکا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق حالیہ دنوں میں مدھوبالا کو کیلشیم کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش تھا تاہم اب کیلشیم کی کمی بہتر ہوگئی ہے ، ہتھنی کے کچھ طبی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔ ویٹرنری ماہر کے مطابق مدھوبالا کو دی جانے والی ادویات میں اینٹی بایوٹک شامل ہے جو ممکنہ بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے خدشے کے پیش نظر دی جارہی ہے ، بیماری کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مزید طبی معائنہ ضروری ہے۔ دوسری جانب کے ایم سی کے ترجمان نے مدھوبالا کی موجودہ صحت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...