لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

 لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست پر فریقین کے تفصیلی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الاٹیز نے پلاٹس کی رقم ادا کردی تھی، تاہم انہیں 1993ء سے آج تک زمین کا قبضہ نہیں دیا گیا اور متاثرین گزشتہ 30 برس سے دربدر ہیں۔وکیل نے بتایا کہ متعلقہ کمیٹی نے پلاٹس سے قبضہ ختم کرانے یا الاٹیز کو ان کی ادا کردہ رقم واپس کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف متعدد مرتبہ کارروائی کی گئی، تاہم قابضین کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ لیز موجود ہے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے 1963ئمیں مذکورہ اراضی کے ایم سی کو 30 سالہ لیز پر دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...