ڈبل کیبن گاڑی سوار کا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

ڈبل کیبن گاڑی سوار کا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

مسافر خاتون کے موبائل فون نے جھگڑے کا واقعہ محفوظ کرلیا،ویڈیو وائرل شہری حمید سلطان نے کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درخواست جمع کرا دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہراہ بھٹو کے قریب بغیر نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار شخص کا سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کار سوار شہری سے جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی اور سکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسلحہ کی آزادانہ نمائش کے واقعے نے متعلقہ حکام پر کئی سوال اٹھا دیے ، متاثرہ شہری آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور ہے جس کے ہمراہ خاتون مسافر بھی سوار تھی۔ واقعہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے سے شاہراہ بھٹو کی جانب جاتے ہوئے پیش آیا ، مسافر خاتون کے موبائل فون اور کار میں لگے ہوئے کیمرے نے جھگڑے کے واقعے کو محفوظ کرلیا جسے متاثرہ شہری نے پولیس کو فراہم کر دیا۔بغیر نمبر پلیٹ کی سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار شخص اور سکیورٹی گارڈ سے جھگڑے کے حوالے سے شہری حمید سلطان نے کورنگی صنعتی ایری تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ میں آن لائن ٹیکسی چلاتا ہوں میری گاڑی میں خاتون مسافر بھی سوار تھی 23 ستمبر کی دوپہر 3 بجے کے قریب میں شاہراہ بھٹو روڈ کی جانب جا رہا تھا کہ ایک سیاہ رنگ کا ریوو ڈالا جس کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی اس میں سوار 2 افراد نے اپنی گاڑی میری گاڑی کے آگے لگائی اور میرے ساتھ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرنے لگا۔اس شخص کے سکیورٹی گارڈ نے مجھ سے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں ،سکیورٹی گارڈ نے اپنے اسلحے سے میرے ہاتھ پر مارا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...