کیماڑی پولیس کی کارروائیاں،اسلحہ منشیات ،ڈیزل ودیگر سامان برآمد
کراچی (اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی سنگھار ملک کی سربراہی میں کیماڑی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعددکارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
106مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 16 غیر قانونی ہتھیار، 2 موٹر سائیکلیں، 2کلو 770گرام چرس، 122گرام آئس، 47 گرام کرسٹل، 719 کلو گٹکا ماوا ،چھالیہ، 55کارٹن آئل اور 1055لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمدکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 22اسٹریٹ کریمنلز، 8منشیات فروش، 13گٹکا سپلائرز، 2اشتہاری، 2مفرور شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments