شکیل اعظم پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب
مرزا فاروق سینئر وی سی ،محسن زاہد وی سی ،18ارکان میں بلامقابلہ کامیاب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایف یو بی گروپ سے تعلق رکھنے والے شکیل اعظم کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے 18 ارکان بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ مرزا محمد فاروق سینئر وائس چیئرمین اور محسن زاہد وائس چیئرمین منتخب قرار پائے ۔ شکیل اعظم ہنٹنگ اور کچن ویئرز کے کاروبار سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نمایاں ایکسپورٹر کی حیثیت سے بھی شناخت رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کٹلری سیکٹورل کونسل کے چیئرپرسن بھی ہیں ۔بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد شکیل اعظم نے کہا کہ کٹلری ایسوسی ایشن سے وابستہ کاروباری افراد ملک کا حقیقی سرمایہ اور افتخار ہیں جو سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ ملک میں لا رہے ہیں اور معیشت کے استحکام میں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا جبکہ کٹلری انڈسٹری کی ترقی، برآمدات میں اضافے ، مزدوروں کے حقوق، تاجروں کی خوشحالی اور صنعتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments