ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی تعداد 169 ہوگئی

 ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی تعداد 169 ہوگئی

ابتدائی طور پر سرکاری سطح پر متاثرہ بچوں کی تعداد 78 بتائی گئی تھی109کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے گئے ، 34 خاندان مالی امداد کے منتظر

کراچی (این این آئی)ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ کر 169 ہوگئی، جن میں سے 142 متاثرین کی میڈیکل بورڈ میں رجسٹریشن ہوچکی ہے ، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی رجسٹریشن، مالی معاونت اور دیگر معاملات کے لیے اب تک 5 میڈیکل بورڈ تشکیل دیے جاچکے ہیں۔ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 109 متاثرین کے بینک اکاؤنٹس بھی کھولے جاچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ انڈومنٹ فنڈ کے تحت 76 متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور انہیں 2 ماہ کی رقم منتقل کی جاچکی ہے ، تاہم مزید 34 متاثرہ خاندان تاحال مالی معاونت کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم کی منتقلی میں نامکمل دستاویزات اور بے نظیر کارڈ سے متعلق مسائل رکاوٹ بن رہے ہیں، جس کے باعث مالی معاونت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ولیکا اسپتال میں بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا معاملہ گزشتہ کئی ماہ سے سامنے آرہا ہے ۔ ابتدائی طور پر سرکاری سطح پر متاثرہ بچوں کی تعداد 78 بتائی گئی تھی، تاہم مزید بچوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کے بعد متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق اب تک متاثرہ 9 بچوں کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے ، تاہم اسپتال کے ریکارڈ میں صرف 2 اموات درج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...