2خواتین اور کمسن لڑکے سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)2 خواتین اور کمسن لڑکے کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر تھانہ صدر کے علاقے میں آسیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 18 سالہ ہمشیرہ کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ عمیر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے ساتھ سالہ بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments