سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر شہریوں کی قوت خرید متاثر
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ۔۔۔
کریلے 240 روپے فی کلو، بھنڈی، توری اور بینگن 150 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔، جبکہ پیاز اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ مٹر کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments