منشیات کے مجرم کو 57سال قید کی سزا
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مجرم شکیل کو مجموعی طور پر 57 سال قید کی سزا سنا دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفی چودھری نے قید اور 23 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے مختلف سیکشنز کے تحت جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائیں، عدالت نے قرار دیا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گئی اور ٹرائل کے دوران قید بھی اس میں شامل ہوگی۔سرکاری پراسکیوٹر محمد شبیر خاں نے دلائل دیے ،پراسیکیوٹر محمد شبیر خاں کے مطابق ملزم سے اٹھارہ ہزار گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments