ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروے ، متعلقہ محکموں کو ڈیٹا کی تصدیق کی ہدایت
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروے ، متعلقہ محکموں کو ڈیٹا کی تصدیق کی ہدایت اے ڈی سی ریونیو کو سیلابی علاقوں میں ہونے والے سروے سے متعلق بریفنگ
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ایکسئن جناح بیراج احمد رفیق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو کو سیلابی علاقوں میں ہونے والے سروے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ریونیو، زراعت توسیع، لائیو سٹاک، آبپاشی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اربن یونٹ کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے دوران متعلقہ افسران اور عملہ فیلڈ میں جاکر اپنے اپنے محکموں سے متعلق ڈیٹا کی تصدیق یقینی بنائیں تاکہ حتمی رپورٹس مرتب کرکے کیس مزید کارروائی کیلئے بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھجوایا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments