منعم ظفر کامختلف علاقوں میں احتجاجی کیمپوں کا دورہ

منعم ظفر کامختلف علاقوں میں احتجاجی کیمپوں کا دورہ

عوام کی بڑی تعداد کی شرکت ، مطالبات کی حمایت اور محضر نامے بھرےحکومت شاہ خرچیوں کابوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کے خاتمے ، آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں، مہنگی بجلی وکے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم احتجاجی کیمپوں کا دورہ کیا، جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے شہر بھر میں 25 مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ محضر نامے پر عوام سے دستخط کروانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ کیمپوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور آئی پی پیز مافیا سے نجات کے لیے پیش کیے گئے مطالبات کی حمایت کی اور محضر نامے بھرے ۔منعم ظفر خان نے ضلع وسطی گلبرگ میں کے تحت لیاقت آباد اور واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا میں کیمپوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر مسلسل مالی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب روپے وصول کیے گئے ، حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور بھاری حکومتی اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ،پیٹرول استعمال کرنے والا ہر شہری ایک لیٹر پر لیوی بھتہ ٹیکس کے 85 روپے سمیت 130روپے ٹیکس ادا کر رہا ہے ،ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ،آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ، بجلی سستی اور لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد ہر شہری کے مسائل کے حل کے لیے ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...