سی پی او کا تھانہ روشن والا کا دورہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ

سی پی او کا تھانہ روشن والا کا دورہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ

تنویر حسین نے تھانے کا ریکارڈ، مال مقدمہ اور دیگر امور بھی چیک کیے

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین نے تھانہ روشن والا کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او نے فرنٹ ڈیسک، محرر روم اور تفتیشی افسروں کے کمروں کا معائنہ کیا، جبکہ تھانے کا ریکارڈ، مال مقدمہ اور دیگر امور بھی چیک کیے ۔ اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے پولیس افسران کو شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...